21 نومبر ، 2015
کوہلو ......بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تخریب کاری کے نتیجے میں بجلی کے تین کھمبے دھماکے سے تباہ ہوگئے ،تحصیل ماوند کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے کوہلو سے تحصیل ماوند جانے والی 132 کے وی کے مین ٹرانسمیشن لائن بجلی کے تین کھمبوں کو جیونی کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا، متاثرہ لائن سے منسلک تحصیل ماوند کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
بجلی کی معطلی کے علاقہ علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے،دھماکے کے بعد ملزمان علاقے سے فرار ہوگئے ہیں، لیویز فورس علاقے میں پہنچ گئ ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔