پاکستان
21 نومبر ، 2015

کراچی :سیاسی جماعتوں کی جبری عطیات وصولی کا رینجرز نے نوٹس لےلیا

 کراچی :سیاسی جماعتوں کی جبری عطیات  وصولی کا رینجرز نے نوٹس لےلیا

کراچی.......کراچی میں رینجرز نے مختلف گروہ اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے جبری عطیات کی وصولی کا نوٹس لے لیا۔ رینجرز نے عوام کو ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان رینجرز کے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی آپریشن کی موثر حکمت عملی کے باعث بھتا وصولی میں ناکامی کے بعد مختلف گروہ اور سیاسی جماعتوں نے کاروباری حضرات سے عطیات کے نام پر جبری بھتا وصولی شروع کردی ہےجس کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے۔

اعلامیے میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ رقم کے مطالبے کی صورت میں رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر فوری طور پر رابطہ کریں۔

مزید خبریں :