کاروبار
21 نومبر ، 2015

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،پٹرول میں کمی کا امکان

  ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،پٹرول میں کمی کا امکان

اسلام آباد........گزشتہ ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث دسمبر کیلیے ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔ابتدائی حساب کتاب پیٹرول کے نرخ میں معمولی کمی کا اشارہ بھی کررہے ہیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک میں اب تک امپورٹ کیے گئے تیل کی قیمت کے اعداد و شمار کے تحت یکم دسمبر سے ڈیزل کی قیمت 35 پیسہ فی لٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ اگلے ماہ سے پیٹرول کے نرخ 18 پیسے فی لیٹر کم ہوسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دسمبر کے نرخوں کے حتمی اعداد و شمار کا حساب کتاب 26 نومبر تک امپورٹ کیے گئے تیل کی قیمت سے لگایا جائے گا۔

مزید خبریں :