21 نومبر ، 2015
گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے خلاف ورثا نے شدید احتجاج کیا اور اسپتال کے دروازوں کے شیشے اور کمپیوٹر توڑ دیئے، پولیس نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 29افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ میں حمزہ نامی بیس سالہ نوجوان ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے انتقال کردگیا تھا۔ واقعے کیخلاف حمزہ کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور اسپتال کے ایمرجنسی وارڈاور ٹراما سینٹر میں توڑ پھوڑ کی تھی ۔
اسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے 29افراد کیخلاف تھانا سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کاکہنا ہےتھا کہ حمزہ اسپتال لائے جانے سے قبل ہی انتقال کرچکا تھا ۔