21 نومبر ، 2015
کراچی........ اسٹیٹ بینک اگلے دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرح سود کا اعلان آج کرے گا۔ ماہرین کی اکثریت شرح میں کسی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کررہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک اعلامیے کےذریعے سال 2015 کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق امکان ہے کہ پالیسی میں کم از کم شرح سود کو موجودہ 6 فیصد پر ہی برقرار رکھے جائے گا۔
اس سے قبل ستمبر میں مرکزی بینک نے شرح سود عشاریہ5 فیصد کم کردی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی کی رفتار میں معمولی تیزی اور شرح سود کے پہلے ہی ریکارڈ کم سطح پر ہونے کے باعث پالیسی کو مستحکم رکھنے کی توقعات زیادہ