پاکستان
21 نومبر ، 2015

لاہور میں گرنیوالی فیکٹری کا مقدمہ درج ، قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل

لاہور میں گرنیوالی فیکٹری کا مقدمہ درج ، قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل

لاہور ........لاہور پولیس نے سندر میں گرنےو الی فیکٹری کا مقدمہ درج کر لیا ۔ فیکٹری گرنےسے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تھانہ سندر میں درج ہونیوالا مقدمہ سندر آفیسر انڈسٹریز اظہر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں ۔

یہ مقدمہ فیکٹری مالک اشرف دو نقشہ نویسوں طاہر ،منیر اور سٹرکچر انجینئرحمد ریاض اور حسین احمد کے خلاف درج کیا گیا۔تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

مزید خبریں :