پاکستان
21 نومبر ، 2015

کراچی:رینجرز حملہ،ملزمان کی نشاندہی کرنے پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان

کراچی:رینجرز حملہ،ملزمان کی نشاندہی کرنے پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان

کراچی.......گذشتہ روزکراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز پر ہونے والے حملہ کی جگہ سے موبائل فونز کا ریکارڈ حاصل کرکے جیو فینسنگ کروانے اور حملے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنے پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاون رینجرز حملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حملے کی جگہ پر استعمال ہونے والے موبائل فونز کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل رات گئے رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ،چھاپے بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، سلطان آباد کے علاقے میں مارے گئے ، حراست میں لئے گئے افراد سے رینجرز پر حملے کے حوالے سے تفتیش کی جاری ہے۔

دوسری جانب سے ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی نشاندہی کرنے والے کو 25لاکھ روپے انعام دیاجائیگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں سے متعلق اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر دی جاسکتی ہے ۔معلومات فراہم کرنے والے فر د کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

مزید خبریں :