21 نومبر ، 2015
کراچی........سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16-2015 کے لیے ہائیکورٹ میں پولنگ جاری ہے۔ سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16-2015 کے لیے سینیر وکیل عبداللہ چانڈیو کو الیکشن کمشنر مقررکیا گیا ہے۔
بارایسوسی ایشن کے صدرکے عہدے کے لیے خالد جاوید ایڈووکیٹ، ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ اور سالم سلام انصاری ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہے۔ نائب صدر کے لیے عبدالحمید یوسفی ایڈووکیٹ،ارشد اقبال ایڈووکیٹ ،منظور احمد ایڈووکیٹ، مرزا سرفراز احمد ایڈووکیٹ اور محمد وقار الحق ایڈووکیٹ میدان میں ہیں ۔
عبدالمبین لاکھو ایڈووکیٹ اور کاشف پراچہ ایڈووکیٹ اعزازی سیکریٹری کے عہدے کے لیے جبکہ عباس حیدر ایڈووکیٹ اور دلدار خان ایڈووکیٹ خزانچی کے عہدے کے لیے مد مقابل ہیں۔جوائنٹ سیکریٹری کی پوسٹ کے لیے غلام حیدر شیخ ایڈووکیٹ، ارشد وارثی ایڈووکیٹ اور ناصر لطیف خان ایڈووکیٹ امیدوار ہیں جبکہ منیجنگ کمیٹی کی 7 نشستوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔پولنگ کے لیے ووٹرز کی تعداد 2ہزار 512 ہے۔