21 نومبر ، 2015
اسلام آباد......تحریک انصا ف کےرہنماجہانگیر خان ترین نےکہاہےکہ این اے 122 میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اورباہر فوج کی تعیناتی کےباعث انتخابات پرامن اور شفاف رہے۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن دوبارہ تصدیق کرے کہ 23 دسمبر کو این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے وقت فوج تعینات ہو گی ۔پاکستان تحریک انصاف کےرہنما جہانگیرخان ترین نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کےنام خط میں کہاہے کہ کمیشن دوبارہ تصدیق کرکے کہ حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کےوقت پاک آرمی تعینات ہوگی ۔انہوں نےخط میں مزیدکہاہےکہ این اے 122 میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اورباہر فوج موجود ہونےکےباعث انتخابات پرامن اور فیئر تھے۔