دنیا
22 نومبر ، 2015

برسلز:6پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کوحراست میں لےلیاگیا

برسلز:6پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کوحراست میں لےلیاگیا

برسلز......بیلجیئم سے6پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کوحراست میں لےلیاگیا،پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کوبرسلز کےنواحی علاقےسےحراست میں لیاگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژادبرطانوی شہری پرانی ایمبولینسوں میں موجودتھے، انسداددہشتگردی یونٹ نے یہ کارروائی ایسوپیٹرول اسٹیشن کےقریب کی۔پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں سےپوچھ گچھ کی جبکہ ایمبولینسوں کی تلاشی لی گئی۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پیرس جیسے مزید دہشت گرد حملوں کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

ہزاروں فوجی مختلف سڑکوں، گلیوں اور اہم مقامات پر تعینات تھے ۔میٹرو ٹرین سروس، ہوٹل، کھیلوں کے میدان، شاپنگ سینٹرز بند کردیے گئے تھے جبکہ تقریبات بھی منسوخ کردی گئیں اور عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کردیا گیا۔

مزید خبریں :