کھیل
22 نومبر ، 2015

بنگلادیش پریمئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز

بنگلادیش پریمئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز

میرپور......بنگلادیش پریمئر لیگ میں دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چٹاگانگ وائیکنگزاور رنگپور رائیڈرز مدمقابل ہیں۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپرایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

میرپور کے شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں چٹاگانگ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ میں رنگ پور رائیڈر کی ٹیم میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق شامل ہیں جبکہ چٹاگانگ کو پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بالر محمد عامر کی خدمات حاصل ہیں۔

دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام5 بجکر 45 منٹ پر کومیلا وکٹورینز اور ڈھاکا ڈائنامائٹس کے درمیان ہوگا۔

کومیلا وکٹورینز کے اسکواڈمیں احمد شہزاد اور شعیب ملک شامل تو ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سبب وہ ابھی اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں، ڈھاکا ڈائنامائٹس میں ناصر جمشید، سہیل خان اور شاہ زیب حسن کو جگہ ملی ہے، ویسے تو اس ٹیم میں محمد عرفان اور یاسر شاہ بھی ہیں لیکن وہ بھی30 نومبر کے بعد بی پی ایل جوائن کریں گے۔

مزید خبریں :