22 نومبر ، 2015
راولپنڈی..........راولپنڈی میں گزشتہ رات مبینہ طور پر 80 لاکھ تاوان کے لئے اغواء کیا گیا 13 سالہ بچہ قتل کردیا گیاہے ۔ بچے کی لاش ایک قبرستان سے ملی ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت کے طالب علم محسن نامی بچے کو گزشتہ رات ڈھوک کالا خان سے اغواء کیا گیا، اغواء کاروں نے 80 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،مطالبہ پورا نہ کرنے پر اغواء کاروں نے 13 سالہ معصوم بچے کو قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینک دی ۔
بچے کے والد نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا محسن کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا اور تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ ہم نے پولیس کو رپورٹ دی مگر پولیس نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ بچے کے ورثا نے لاش کو اسلام آباد ہائی پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے لاہور سے اسلام آباد آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔