کھیل
22 نومبر ، 2015

جائلز کلارک کی ثالثی میںپاک بھارت کرکٹ سربراہان کی ملاقات

جائلز کلارک کی ثالثی میںپاک بھارت کرکٹ سربراہان کی ملاقات

دبئی.......پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے آئی سی سی ٹاسک ٹیم برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک کی کوششوں سے مثبت پیش رفت کا امکان ہے اور شہریارخان، ششانک منوہراورجائلز کلارک کے درمیان ملاقات جا ری ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی بھی دبئی میں موجود ہیں اور اس ملاقات میں ان کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریارخان،بھارت کرکٹ بورڈ کےسربراہ ششانک منوہراورانگلش کرکٹ بورڈ سربراہ جائلز کلارک کے درمیان ملاقات دبئی میں واقع آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہو رہی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ سربراہ جائلز کلارک پاک بھارت سیریز کے لئے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :