23 نومبر ، 2015
کراچی.....ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی میں آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرکراچی میں اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں رینجرز کے خلاف اشتہارات اور مختلف جماعتوں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کا نوٹس لیا گیا۔ جبکہ رینجرز پر ہونے والے حالیہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز کی جانب سے شہر میں آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔