دنیا
23 نومبر ، 2015

نیویارک سب وے اسٹیشن پر دہشت گردی سے بچاؤ کی مشقیں

نیویارک سب وے اسٹیشن پر دہشت گردی سے بچاؤ کی مشقیں

نیویارک...... قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیویارک سب وے سسٹم سمیت عوامی مقامات پر دہشت گردی سے بچاؤ کی مشقیں کیں۔

مشقوں کے دوران لوئرمین ہٹن میں ایک ماہر شوٹر نے سب وے میں پولیس اہلکار سمیت کئی افراد پر گولیاں برسائیں ۔ پولیس اہلکاروں نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹرکو پکڑ لیا۔

مشقیں صبح 4 بجے شروع ہوئیں۔جس میں ایف بی آئی، سیکرٹ سروس ، ٹرانزٹ اورہوم لینڈ پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سیکیورٹی کی صورتحال کو جانچنے اوربہتربنانے کے لیے کی گئی ان مشقوں کی پیرس حملوں سے پہلے ہی منصوبہ بندی کی جا چکی تھی۔

مزید خبریں :