پاکستان
23 نومبر ، 2015

کراچی : لیاری میں مبینہ مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی : لیاری میں مبینہ مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی........کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس نے گینگ وار کمانڈرزکی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا،اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، تینوں دہشت گردوں کی شناخت جباز عرف داد، عبدالرحیم عرف رانی اور رضوان عرف راڈو کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے، ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

مزید خبریں :