پاکستان
23 نومبر ، 2015

پاکستان نوجوان رمضان کو اپنا شہری تسلیم کرے، سشما سوراج

پاکستان نوجوان رمضان کو اپنا شہری تسلیم کرے، سشما سوراج

نئی دہلی.......بھارتی وزیر خارجہ سُشما سوراج نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نوجوان لڑکے رمضان کو اپنا شہری تسلیم کرلے تو اسے واپس بھیجنے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں ۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر راگھون ، رمضان کی ماں سے بھی مل چکے ہیں، جس کے بعد رمضان کی ماں نے بھی اپنے بیٹے سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ رمضان کی ماں کو ویزا دینے اور دلی سے بھوپال آنے اور یہاں رہنے کا انتظام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

رمضان کی ماں رضیہ بیگم سے طلاق کے بعد اس کا باپ اس کو بنگلادیش لے گیا تھا ۔ وہاں اس کے باپ نے دوسری شادی کرلی تھی ۔ جس کے بعد کراچی واپس جانے کے لیے رمضان بنگلادیش سے بھارت آیا اور پھر یہاں کئی شہروں میں بھٹکتا رہا۔

مزید خبریں :