23 نومبر ، 2015
واشنگٹن.....ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کے خصوصی فوجی دستے بہت جلد شام پہنچ جائیں گے ۔
امریکا کے خصوصی مندوب بریٹ مک گرک کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کے وعدے کے مطابق جلد امریکی فوج کے خصوصی دستے شام پہنچ جائیں گے ۔ امریکی فوج شام میں داعش کے خلاف کرد ملیشیا سمیت مقامی دستوں کو منظم کریں گی۔
صدر اوباما نے گزشتہ ماہ 50 کے قریب اسپیشل فوجی شمالی شام بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ شدت پسندی کے خلاف عالمی اتحاد کے بعد شام میں امریکی زمینی دستوں کی پہلی تعیناتی ہے۔