23 نومبر ، 2015
لندن.....برطانوی وزیراعظم کی جانب سے آج دفاعی اخراجات کی مدمیں 18ارب ڈالر اضافے کا اعلان متوقع ہے ۔رقم آئندہ 5سالوں کےدوران دہشت گردی کےخلاف آپریشنزکےلیےمختص ہوگی۔
خبرایجنسی کے مطابق برطانوی بحریہ کے لیے 9 جاسوس طیارے خریدے جائیں گے جبکہ 2 اسٹرائک بریگیڈزکے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ بریگیڈز میں 5 ہزار فوجی بھرتی کیے جائیں گے۔
خیبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کےشام میں داعش کےخلاف فضائی حملوں میں شامل ہونےکااعلان بھی جلد ہی متوقع ہے۔