23 نومبر ، 2015
سری نگر......مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تبا ہ ہو گیا، جس کے نتیجے میںہیلی کاپٹر میں سوار7افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹرا میں پیش آیا ، ہیلی کاپٹر میں ہندو یاتری سوار تھے جنہیں وشنو دیوی مندر سے لایا جا رہا تھا۔
مقبوضہ کشمیر کے سینئر پولیس افسر نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ حادثے میں خاتون پائلٹ اور 6زائرین ہلاک ہوگئے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔