23 نومبر ، 2015
پیرس........برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے فرانسیسی صدر کے ہمراہ 13نومبر کے پیرس حملوں کے مقام باٹاکلاں کا دورہ کیا۔
عالمی میڈیاکے مطابق فرانس کے دورے پر گئے ہوئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے فرانسیسی صدر کے ہمراہ تیرہ نومبر کے پیرس حملوں کے ایک مقام باٹاکلاں کا دورہ کیا۔ اِسی جگہ وہ کنسرٹ ہال تھا، جہاں130 میں سے 90کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
کنسرٹ ہال میں ایک میوزک بینڈ اپنی پرفارمنس پیش کر رہا تھا۔ باٹاکلاں پیرس کے وسطی علاقے میں ہے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان پیرس میں ہونے والی میٹنگ میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف عالمی اتحادی فوجی کارروائیوں کو منظم انداز میں شروع کرنے کو زیر بحث لایا گیا۔