دنیا
23 نومبر ، 2015

فرانس کے صدر منگل کو باراک اوباما سے ملاقات کریں گے

فرانس کے صدر منگل کو باراک اوباما سے ملاقات کریں گے

پیرس......... فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ منگل کواپنے امریکی ہم منصب باراک اوباما سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ملاقات وائٹ ہائوس میں ہو گی جس میں فرانسیسی صدر اوباما سے داعش کے خلاف مزید موثر اقدامات کرنے کی درخواست کریں گے ۔

امریکی دورے کے بعد فرانسیسی صدر روس کا بھی دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر تیرہ نومبر کے پیرس حملوں کے تناظر میںیہ دورہ کر رہے ہیں اور وہ داعش کے خلاف عالمی مہم کو منظم انداز میں شروع کرنے کی کوشش میں ہیں۔

مزید خبریں :