23 نومبر ، 2015
بیجنگ........ چین نے خطے سے تعلق نہ ر کھنے والے مما لک کو ایسے قدا مات اٹھا نے سے گر یز کر نے کا کہا ہے جس سے جنو بی بحیرہ چین میں کشید گی پیدا ہو۔
چین کے وزیر اعظم لی کی چیا نگ نے پیر کو کوا لالمپور میں منعقد ہو نے والی مشر قی ایشیا ئی مما لک کی سر برا ہ کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے جنو بی بحیرہ چین کےحوالے سے 5نکا تی فا رمولا تجو یز کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ مما لک جنو بی بحیرہ چین کے اہم تجارتی راستے میں امن قا ئم کر نے کیلئے ہونے والی کا وشوں کا احترام کر یں،دوسرے مما لک اشتعال انگیز اقدا مات اٹھا نے سے با ز رہتے ہو ئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کر یں۔
چینی وزیر اعظم کے بیانات ایسے مو قع پر سا منے آئے ہیں جب جنو بی بحیرہ چین میں نیوی گیشن کی آزادی کے نام پر امر یکی جنگی و بحری جہا زوں نے متنا زعہ نقل و حر کت کی ہے۔
چینی وزیر اعظم نے اجلاس میں امر یکی صدر با را ک او با ما کی مو جو دگی میں کہا کہ جنو بی بحیرہ چین میں نیو ی گیشن اور فلا ئٹس کا معاملہ کبھی بھی مسئلہ نہیں بنا تا م اس علا قے میں عدم استحکام سے خطے کے مما لک کو نقصان ہو گا جو کہ دوسرے مما لک کیلئے بھی اچھا نہیں ہو گا۔