پاکستان
24 نومبر ، 2015

لاہور : کولڈ اسٹوریج سے گیس کا اخراج ، 160افراد متاثر

لاہور : کولڈ اسٹوریج سے گیس کا اخراج ، 160افراد متاثر

لاہور......لاہور میں کولڈاسٹوریج سےگیس کا اخراج ہونے سے متعدد افراد بے ہوش ہو گئے،بیشتر افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیے گئے ۔ 3 افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔کولڈ اسٹوریج کو سیل کرکےمالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بادامی باغ ریلوے پھاٹک کے قریب کولڈاسٹوریج سے ایمونیاگیس کا اخراج ہوا جس سےآس پاس کی آبادیوں میں گیس پھیل گئی اور متعدد افراد متاثر ہوئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور حالات پر قابو پاتے ہوئے 160کے قریب متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اسپتال پہنچے اور متاثرہ افراد کے بہترین علاج معالجے کے لیے ہدایات جاری کیں۔پولیس نے فیکٹری سیل کرکےفیکٹری مالک صلاح الدین کو گرفتار کر لیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں گیس اخراج کا یہ پہلا واقعہ نہیں ،حکومت کو چاہیے ایسے ناقص کولڈ اسٹوریج کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

مزید خبریں :