پاکستان
24 نومبر ، 2015

مظفرگڑھ :دوسری شادی کیلیے باپ نے 2بیٹیاں قتل کر دیں

مظفرگڑھ :دوسری شادی  کیلیے باپ نے 2بیٹیاں قتل کر دیں

مظفرگڑھ......مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر دوسری شادی کے لیے سفاک باپ نے فائرنگ کرکے 2معصوم بیٹیاں قتل کردیں۔

پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کے علاقے موضع رام پور کے مشتاق مستوئی نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ دیا تھا اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا ۔ وہ اپنی بیٹیوں کو رکاوٹ سمجھتا تھا۔ اس لیے ملزم نے 8سال کی ثمینہ اور 16سال کی روبینہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال جتوئی منتقل کردیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :