24 نومبر ، 2015
کراچی......شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 07 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے لوٹ مار میں مصروف 2 ملزمان سلیم اور ندیم کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے اسلحہ قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا،ملزمان متعددوارداتوں میں ملوث ہیں ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔شریف آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے اسلحہ اور 270 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
فریئر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کورنگی سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔