24 نومبر ، 2015
راولپنڈی.........راولپنڈی پولیس نےتاوان کے لیے اغوا کے بعد قتل ہونے والے پانچویں کلاس کے طالب علم 13سالہ محسن کے قاتل کا سراغ لگالیاہے ۔ محسن کا قاتل اس کا سگا ماموں نکلا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 13محسن کو اس کے سگے ماموں حمزہ نے ذیشان نامی دوست کے ساتھ ملکر تاوان کے لیے اغوا کیا ، ملزم حمزہ کا اپنے بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔