24 نومبر ، 2015
اسلام آباد........اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔انتخابی مواد کی ترسیل اٹھائیس نومبر کو فوج کی نگرانی میں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 50یونین کونسلز کے لیے چالیس لاکھ نواسی ہزار چار سو بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپراور انتخابی مواد کی ترسیل اٹھائیس نومبر کو فوج کی نگرانی میں ہوگی۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی معاملات کو حتمی شکل آج دی جائیگی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس آج 2بجے ہوگا۔