پاکستان
24 نومبر ، 2015

فری میسن تنظیم ہےکیا ؟

 فری میسن تنظیم ہےکیا ؟

کراچی......فری میسن ایک سو نوے سال پرانی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے،کسی زمانے میں پاکستان میں بھی اس کا بڑا چرچا تھا،برطانیہ میں قائم ہونے والی فری میسن کا ہیڈ آفس اب بھی برطانیہ میں ہی موجودہے۔

بظاہرفری میسن فلاح و بہبود کے کام کرتی ہے لیکن درپردہ اس تنظیم کا مقصد کیا ہے؟ کوئی نہیں جانتا اور نہ ہی اس کے کام کے طریقہ کار کی کوئی معلومات دی جاتی ہے۔بیس برس سے بڑی عمر کے افراد اس تنظیم کے ممبر بنتے ہیں۔ امریکا میں اس کے ممبروں کی تعداد اسی لاکھ سے زائد ہے۔

امریکی صدر جارج واشنگٹن اور گوئٹے اس کے سربراہان میں شامل رہے۔سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے چھبیس مئی انیس سو ایک میں فری میسن میں شمولیت اختیار کی۔دوسرا نام ہے "دی پکچر آف ڈورین گرے" کے رائٹر اور دی یونیورسٹی لوج ، کیمبرج جیسے ڈرامے کے خالق وائلڈ جنہوں نے بیس سال کی عمر میں اٹھارہ سو پچھتر میں فری میسن کی ممبر شپ اختیار کی۔

دی جنگل بک سے شہرت پانے والے برطانوی ادیب رُڈیارڈ کپلنگ نے 1886 میں لاہور میں فری میسن میں شمولیت اختیار کی تھی۔کپلنگ کو ان کی کتاب "kim" پر نوبل انعام ملا۔ کم اس توپ کا نام ہے جو لاہور مال روڈ پر اب بھی موجود ہے۔کپلنگ انیس سو سات میں لاہور سے سول اینڈ ملٹری گزٹ ایڈٹ کرتے رہے ہیں۔

ساڑھے پانچ ہزارپولیس افسران ،ایک سو سترجج ، ایک سو انہترارکانِ پارلیمنٹ، سولہ بشپ اور ایک بھارتی شہزادہ بھی فری میسن تنظیم کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :