پاکستان
24 نومبر ، 2015

ہم اقتدار کی نہیں ، اقدار کی سیاست کرتے ہیں ،نواز شریف

ہم اقتدار کی نہیں ، اقدار کی سیاست کرتے ہیں ،نواز شریف

جھنگ...... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم اقتدار کی نہیں ، اقدار کی سیاست کرتے ہیں ،قوم کا مفاد عزیز رکھنے والوں کے پاس اپنی ذات کےلیے سوچنے کا وقت نہیں ہوتا۔

جھنگ میں کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں میں چیک کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کا مفاد پہلی ترجیح ہے، پھر چاہے صوبوں میں کسی بھی جماعت کی حکومت ہو، صرف ملک وقوم کاسوچنا ہے۔وزیر اعظم نے کسانوں کو سولر ٹیوب ویلز کےلیے بلاسود قرضہ دینے کا اعلان بھی کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسان پیکیج کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، لیکن صرف عوام کی بھلائی کے لیے اس فیصلے کو عدلت میں چیلنج کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ ڈھائی سالوں میں نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خا تمہ ہوجائے گا ، بلکہ بجلی کی قیمتیں بھی کم کردی جائیں گی۔وزیر اعظم نے تقریب کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے ۔

مزید خبریں :