دنیا
24 نومبر ، 2015

مصر: شمالی سینائی میں کار بم دھماکا، 4 پولیس اہلکار ہلاک

مصر: شمالی سینائی میں کار بم دھماکا، 4 پولیس اہلکار ہلاک

قاہرہ..........مصر کے شورش زدہ صوبے شمالی سینائی کے دارالحکومت العریش میں ایک ہوٹل کے باہر خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکام نے بتایاکہ العریش میں منگل کے روز جس ہوٹل کو کار بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے،وہاں الیکشن کمیشن سے وابستہ جج صاحبان ٹھہرے ہوئے تھے۔یہ بم دھماکا مصر میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کے ایک روز بعد ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری کار ہوٹل کے اندر لے جانے کی کوشش کی تھی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا اور کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔

زخمیوں میں دو جج بھی شامل ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس خودکش کار بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن داعش سے وابستہ گروپ سینائی کے جنگجو آئے دن مصری سکیورٹی فورسز پر اس طرح کے حملے کرتے رہتے ہیں۔بم دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

مزید خبریں :