پاکستان
25 نومبر ، 2015

کراچی: نادرن بائی پاس پر رینجرز کی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک

کراچی: نادرن بائی پاس پر رینجرز کی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک

کراچی........کراچی نادرن بائی پاس پر رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے بعد 4دہشت گرد ہلاک اور ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر نادرن بائی پاس کے قریب کاروائی کی گئی، جہاں کاروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، تاہم جوابی کاروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کی جاری ہے۔

مزید خبریں :