کھیل
27 نومبر ، 2015

رنگپور رائیڈرز کا کومیلا وکٹورینز کو جیت کیلئے 83رنز کا ہدف

رنگپور رائیڈرز کا کومیلا وکٹورینز کو جیت کیلئے 83رنز کا ہدف

میرپور.......بنگلا دیش پریمئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے کومیلا وکٹورینز کو میچ جیتنے کیلئے 83رنز کا ہدف دیا ہے، کلاسیکارا نے 4کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔

رنگپور رائیڈر کے اوپنر سومیا سرکار نے9 رنز کے مجموعی اسکور پر پانچ رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ اس کے بعدوکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جس نے رکنے کا نام لیا اور پوری ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مصباح الحق نے 6رنز بنائے۔

محمد مٹھن علی 28اور ثقلین11کے سواکوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکا۔ کلاسیکارا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12رنز کے عوض 4بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

رنگ پور رائیڈر ایونٹ میں6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہےجبکہ کومیلا وکٹورینز کے تین میچز میں چار پوائنٹس ہیں ۔

دن کے دوسرے میچ میں سہلٹ سپر اسٹارز اور ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 45 منٹ پر کھیلا جائے گا ۔ جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔

مزید خبریں :