27 نومبر ، 2015
ایڈیلیڈ......کرکٹ کی تاریخ کے پہلےڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیانے نیوزی لینڈ کے 202رنز کے جواب میں 2وکٹوں کے نقصان پر 54رنزبنالیے۔اسمتھ 24اور ووجیز9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ایڈیلیڈ، اوول میں گلابی گیند سے کھیلے جارہے تاریخی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیوی اننگز کا آغا اچھا نہ رہا اور گپتل صرف ایک رن بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
دوسر وکٹ کی شراکت میں لیتھم اور ولیم سن نے 52رنز جوڑے، اس موقع پر ولیم سن 22رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔لیتھم 50رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔دوسرے نمایاں کھلاڑیوں میں سنٹنرنے 31، ویٹلنگ نے 29جبکہ ٹیلر نے 21رنز بنائے۔ یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم بڑا اسکورکرنے میں ناکام رہی اور 202رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے تین، تین جبکہ سیڈل اور لایون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کے 202رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا، ڈیوڈ وارنر ایک رن بناکر بولٹ کی گیند پر سائوتھی کو کیچ دے بیٹھے۔بریسویل 14رنز بناکر بریسویل کی گیند پرکلین بولڈ ہوگئے۔
آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 148رنز دکار ہیں اور اس کی 8وکٹیں باقی ہیں، اسمتھ 24اور ووجیز 9رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔