کھیل
27 نومبر ، 2015

دبئی ٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 173رنز کا ہدف

دبئی ٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 173رنز کا ہدف

دبئی.........پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 173رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور اپنے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 38،کپتان جیمز بٹلر33،جیس رائے 29،جوئے روٹ 20 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

جبکہ میچ کے آخری اوورز میں کرس ووکس نے 15 رنز کی تیز بیٹنگ کی۔پاکستان کی فیلڈنگ میں آج بھی خامیاں نظر آئیں، اور کئی کیچ گرائے گئے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے تین ،انور علی نے دوجبکہ سہیل تنویر،وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :