28 نومبر ، 2015
کراچی .......یوکرین میں پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل(ر)اطہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کی مؤثر کوششیں کریںگے۔
ان خیالات کا اظہار میجر جنرل(ر)اطہر عباس نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔
پاکستان کے نامزد سفیر نے کہاکہ وہ بطور سفیر یوکرین میں اپنی تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے تاجروصنعتکاروں میں رابطے استوار کرنے کے لئے وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تجارت کی نئی راہیں اور سرمایہ کے مواقع تلاش کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے۔