29 نومبر ، 2015
کراچی .....عمران خان کا کہنا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ ہونا چاہئے ، اسے الگ صوبہ بنانے کے مخالف ہیں،انہوں نے لیاری جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جلسہ نہیں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ ہے۔
میڈيا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھاکہ انہیں گزشتہ روز کراچی میں جیسا استقبال ملا اس سے وہ بلدیاتی انتخابات میں اچھے نتائج کے لیے بہت پرامید ہیں ، انہیں 19سال کی سیاست میں کراچی میں ایسا استقبال پہلے کبھی نہیں ملا ۔
عمران خان نے کہاکہ وہ آج لیاری میں جلسے کرنے نہیں بلکہ پارٹی کارنر میٹنگ کرنے جارہے ہیں،جس کی اجازت ہے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ فاٹا کا الگ صوبہ بننا ممکن ہی نہیں ، اسے پختونخوا کا حصہ بننا ہے ، وہ بس وہاں کے لوگوں سے مشاورت کررہے ہیں کہ وفاق کے کونسے قوانین رکھنا چاہتے ہيں اور کونسے نہیں ۔