30 نومبر ، 2015
کراچی .....کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز کی جانب سے لائنز ایریا میں چھاپہ مارا گیا،جس میں 4 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔