30 نومبر ، 2015
کوہاٹ.......کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرکے 60سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او صہیب اشرف کے مطابق قریش آباد،گڑھی روف خان اور سٹی پاٹک کے قریبی علاقوں میں شدت پسندوں کے داخلے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن میں 2 کلاشنکوف،مختلف بور کی رائیفل،7 پستول اور کارتوس برآمد ہوا ہےجبکہ گرفتار ہونے والوں میں 2 افغان مہاجرین بھی شامل ہیں،گرفتار افراد کیخلاف تھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔