پاکستان
30 نومبر ، 2015

لاہور : ٹرین حادثے سے متاثر دونوں ٹریک کی مرمت،ٹریفک بحال

لاہور : ٹرین حادثے سے متاثر دونوں ٹریک کی مرمت،ٹریفک بحال

لاہور ......لاہورکےنواحی قصبےرائےونڈ میں پیش آنےوالےٹرین حادثےسے متاثرہ ٹریک مرمت کر دیئےگئے،جس کے بعد لاہور،کراچی کے درمیان مین لائن پردونوں اطراف ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی،دوسری جانب ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں حادثےکاذمےدار ٹرین ڈرائیورکوقراردیاگیاہے۔

ریلوےحکام کےمطابق اتواراورپیرکی درمیانی شب پریم نگرریلوے کراسنگ پرٹرین کی ٹکرسے ٹرالر ڈرائیورموقع پر ہلاک،جبکہ ٹرالر کلینر زخمی ہو گیاتھا۔حادثےمیں ریلوےآفیسرز کیلئےمخصوص سیلون39بھی مکمل تباہ ہو گئی تھی،جس میں موجودگریڈ20 کےافسر دلدار حسین اور ان کا عملہ معمولی زخمی ہواتھا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہےکہ حادثہ ٹرین ڈرائیورکی غفلت کےباعث پیش آیا،پھاٹک کھلا تھا،سرخ بتی جل رہی تھی،لیکن ڈرائیور نے ٹرین نہ روکی۔

مزید خبریں :