30 نومبر ، 2015
راولپنڈی .....چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پشاور سانحے میں ملوث 4 دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے4دہشت گردوں کے بلیک وارنٹس پردستخط کردیے،جو پشاورمیں اے پی ایس اسکول حملے میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جن دہشتگردوں کے بلیک وارنٹس پر دستخط کئے ہیں ان میں مولوی عبدالسلام ،حضرت علی ، مجیب الرحمان اور سبیل الیاس شامل ہیں۔
قبل ازیں چاروں دہشتگردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی گئی،صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر چاروں دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی تھیں۔