30 نومبر ، 2015
راولپنڈی ......کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی آج بھی پاسپورٹ حاصل نا کرسکیں، ملزمہ کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بیان حلفی میں موجود خامیاں دور کرکے کل پھر آئیں گی۔
ماڈل ایان علی پاسپورٹ سپرداری کے لیے راولپنڈی کچہری پہنچیں اورکسٹم کورٹ میں ایک ذاتی اور2ضمانتی مچلکے جمع کرائے، تاہم عدالت نے کہا کہ آیان کے بیان حلفی میں تحریری غلطیاں ہیں، دوبارہ بیان حلفی دیں جس میں غلطیاں نا ہوں۔
کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے ریمارکس دیے کہ میڈیا کی وجہ سے زیرعتاب آیا ہوا ہوں، نا اپنے لیے مسئلہ پیدا کر یں نا میرے لیے، پاسپورٹ سپرداری درخواست میں قانونی خامیاں دورکریں، جس کے بعد ایان عدالت سے مایوس لوٹ گئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ بیان حلفی میں موجود خامیاں دورنہیں ہوسکیں، کل پھرآئیں گے۔