30 نومبر ، 2015
لاہور ......جماعت اسلامی کےامیر سینیٹرسراج الحق کاکہناہےکہ پاکستان میں ہر چیز مہنگی ہے،صرف موت اور خون سستا ہے ،اسٹیٹس کو توڑنے کیلئے انقلاب کی ضرورت ہے،چوکوں اور چوراہوں میں کڑا احتساب ہونا چاہئے،ووٹ کی طاقت سےاس نظام کو بدلنا ہو گا۔
منصورہ ڈگری کالج میں تقریب سےخطاب میں سراج الحق نےکہاکہ احتساب وہی کر سکتا ہے،جس کا دامن صاف ہو، کیا قوم یہ چاہتی ہے کہ آئندہ نسلوں پربھی یہی سانپ اور بچھو مسلط رہیں۔
ان کاکہناتھاکہ سیاست بھی پیسےکی گیم ہے،غریب کا بیٹا الیکشن نہیں لڑ سکتا،افسوس ہےالیکشن کمیشن پر ،جس کی خراب کارکردگی کےباعث جمہوریت پنپ نہیں سکی۔
سراج الحق نےکہاکہ اللہ تعالیٰ نےموقع دیا تووہ یکساں نظام تعلیم نافذ کریں گے،جہاں صدر کا بیٹا پڑھے گا،وہیں چوکیدار کا بیٹاپڑھےگا۔