پاکستان
30 نومبر ، 2015

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں کو شکست دی:بلاول بھٹوزرداری

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں کو شکست دی:بلاول بھٹوزرداری

کراچی...... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں کو شکست دی، سیاسی یتیم اور روبوٹ سن لیں،ملک کو آج جس نئے حوصلے اور سیاسی قیادت کی ضرورت ہے،وہ صرف پیپلز پارٹی ہی دے سکتی ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسے میں بلاول بھٹو زرداری ہیلی کاپٹر میں پہنچے۔ خواتین اور بچوں سمیت جیالوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلزپارٹی کی بنیاد اس وقت رکھی جب انہوں نے محسوس کیا کہ ملک کا سودا کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے، قومی اداروں کی نجکاری کے ذریعے لوگوں کو بیروزگار کیا گیا تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے مجمع کو مخاطب کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ غریب مزدورو، اُٹھو، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامو اور میرا ساتھ دو۔اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے وہ خود ہر صوبے میں جائیں گے۔

مزید خبریں :