25 اپریل ، 2025
کراچی: مرتضیٰ وہاب نے قیوم آباد پرکے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بندکرنے کا اعلان کردیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے،بلوچ کالونی ایکسپریس وے اور قیوم آباد سےکورنگی روڈ پرآنے والاحصہ بند ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ متبادل راستےکےطور پرپل کےنیچےکے حصےکو استعمال کیاجاسکتاہے، ٹریفک پولیس کےساتھ حکمت عملی تیارہے لہٰذا عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔