پاکستان
30 نومبر ، 2015

پیرس: وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب سے مختصر ملاقات

پیرس: وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب سے مختصر ملاقات

پیرس......پیرس میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مود کی مختصر ملاقات ہوئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف کے پاس آکر مصافحہ کیا بات چیت کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر ایک ہی صوفے پر ساتھ بیٹھے اور بات چیت کی، کانفرنس سے واپسی پر مودی نے وزیراعظم سے ایک بار پھر گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

ملاقات کے حوالے سے سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران گرمجوشی نظر آئی۔

مزید خبریں :