پاکستان
01 دسمبر ، 2015

حکومت کا عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ...... برطانیہ نے پاکستان سے عمران فاروق قتل کیس کے 3 زیر حراست ملزمان کی حوالگی کی درخواست نہیں کی ، وفاقی حکومت نے قتل کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جے آئی ٹی کی تفتیش کی روشنی میں عمران فاروق قتل کا مقدمہ وزارت داخلہ نے پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ عمران فاروق قتل کیس ایف آئی اے کے انسدا د دہشت گردی یونٹ میں درج کیا جائے گا،پوپا کے تحت ایف آئی اے کو اختیارات اسی مقصد کے لیے دیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کے تین ملزما ن محسن علی سید، خالد شمیم اور معظم علی پہلے ہی پاکستان میں زیر حراست ہیں جن سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد آ کر تفتیش بھی کرچکی ہے۔ برطانیہ کی طرف سے ملزمان کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں ہوا تو ہمارے پاس مقدمہ قائم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ رینجرز کے زیر حراست پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے پولیس کے بعد نیب بھی تفتیش کرے گی ، بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ توسیع کر دی ہے ، اس کے بعد غیر رجسٹرڈ این جی اوز کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :