پاکستان
01 دسمبر ، 2015

کراچی میں آج رات 10 بجے سے ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں آج رات 10 بجے سے ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی.......حکومت سندھ نےکراچی میں کل رات دس بجے سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا تھا، لیکن اب خبر آئی ہے کہ یہ پابندی آج رات دس بجے سے لگ جائے گی۔

حکومت سندھ نے وفاق سے امام حسین کے چہلم پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی درخواست بھی کی ہے، کراچی میں جمعرات جمعے اور ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حکومت سندھ نے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے، بے امنی کی حالیہ لہر کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے جس کا اطلاق کل رات 10 بجے سے ہوگا ،یہ پابندی 3 دسمبر کی رات بارہ بجے تک جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ سے 3دسمبر کو صبح 10سے رات 10بجے تک انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل رکھنے کی تحریری درخواست بھی کی ہے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سبب محکمہ تعلیم نے 4 اور 5 دسمبر کو کراچی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :