01 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ایک متنازع بیان دیا ہے جس سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف 2018ءتک اپنی حکومت کی مدت پوری نہیں کرسکیں گے اس سے پہلے ہی خودکشی کرلیں گے ۔
بعد ازاں فوراً ہی عمران خان نے کہا کہ میں یہ کہنا نہیں چاہ رہا تھا مگر یہ بات میرے منہ سے نکل گئی۔
عمران خان کے مذکورہ بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی بات عمران خان پر زیب نہیں دیتی انہیں محتاط زبان استعمال کرنی چاہیے۔