پاکستان
01 دسمبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کو بہت کامیابی ملی ہے ،نواز شریف

 بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کو بہت کامیابی ملی ہے ،نواز شریف

لندن.......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بہت کامیابی ملی ہے،جیتنے والے 90فیصد آزاد امیدوار بھی ہمارے ہی ہیں۔

انہوں نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نون لیگ نے کئی حلقوں میں ٹکٹ نہ دے کر غلطی کی،ٹکٹ دیتے تو شیر کی سیٹیں دو گنی ہو تیں،اتنی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب نہ ہوتے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد کے بہت سے حلقے کھلے چھوڑدیئے،ایسا نہ کرتے تو مسلم لیگ ن کی کامیابی کا تناسب اور زیادہ ہوتا۔

مزید خبریں :